Tuesday, April 23, 2024

کرتارپورپاکستان اور بھارت کےعوام کوجوڑےگا،بھارتی وزیراعظم کااعتراف

کرتارپورپاکستان اور بھارت کےعوام کوجوڑےگا،بھارتی وزیراعظم کااعتراف
November 24, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت کے پاس قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنے کے علاوہ کوئی راستہ نہ بچ سکا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کرتارپوربارڈر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پل کا کام کرے گا۔ پاکستان کے دوستی کی جانب قدم نے بھارت کو بھی کرتارپوربارڈرکھولنے پر مجبورکردیا، نئی دہلی میں تقریب خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے اعتراف کیاکہ کرتارپور پاکستان اور بھارت کے عوام کو جوڑے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کامزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتی سطح پر تعلقات میں بہتری اور تنازعات کا حل وقت پر ہی نکلے گا، اس سے قبل بھارتی دفترخارجہ نےبھی  گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر پاکستانی ہائی کمیشن کوشکریہ کا خط لکھا تھا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان اٹھائیس نومبر کو کرتارپوربارڈر کا افتتاح کریں گے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سدھوبھی وزیراعظم کی دعوت پرشرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ کس نے سوچا تھا کہ برلن کی دیوار گرےگی؟،کرتارپور بھی پاکستان اور بھارتی شہریوں کےدرمیان بہتر تعلقات کو فروغ دےگا اور عوام کےتعلقات میں بہت طاقت ہوتی ہے۔