Thursday, April 18, 2024

کرتارپور میں باباگورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں مکمل

کرتارپور میں باباگورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں مکمل
November 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور میں باباگورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور پہنچ گئے۔ کرتارپور روشنیوں کے شہر میں تبدیل ہو گیا۔ سکھ یاتریوں کو لانے والے روٹ کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ بابا گرونانک کا گوردوارہ بھی خوبصورت منظر پیش کرنے لگا۔ راہداری منصوبے کے افتتاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ 2 ہزار سے زائد پاکستانی سیاسی ، مذہبی و صحافتی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ تمام مہمانان، یاتری اور نانک نام لیوا صبح پنڈال میں براجمان ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کرتارپور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم دوپہر کو کرتارپور صاحب نارووال پہنچیں گے جہاں انہیں گوردوارہ دربار صاحب، بارڈ ٹرمینل سمیت کرتارپور راہداری کا دورہ کرایا جائیگا جس کے بعد وہ کرتارپور راہداری منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کیلئے پنڈال پہنچیں گے اور تقریب کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ بھارت سے آئے خصوصی مہمانان پہلے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم کا خطاب ہو گا اور بعد میں مہمانان میں بابا گرونانک دیو جی کا لنگر تقسیم کیا جائیگا۔