Friday, April 19, 2024

کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستانی اعلان پر نوجوت سنگھ سدھو کا خوشی کا اظہار

کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستانی اعلان پر نوجوت سنگھ سدھو کا خوشی کا اظہار
November 22, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز ) کرتارپور راہداری سے متعلق پاکستان کےاعلان پر نووجوت سدھو نے خوشی کا اظہارکی اور ساتھ ہی  بھارتی حکومت سے بھی12کروڑسکھ یاتریوں کیلئےاقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نووجوت سنگھ سدھو کی کوششیں رنگ لے آئیں،کرتار پور بارڈر کھولنے کی پاکستانی تجویز کا بھارت نے خیر مقدم کیا ہے اور بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے پاکستان کو شکریے کا خط بھی بھیجا گیا ہے۔ اس مثبت پیش رفت پر سدھو پھولے نہیں سما رہے ، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ 12کروڑ سکھ یاتریوں کے لئے اقدامات کریں تاکہ وہ پاکستان جاکر مذہبی رسومات ادا کرسکیں۔ سدھو کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جس طرح وزیر خارجہ سشما سوراج نے خیر سگالی خط لکھا ہے اس کا مطلب ہے کہ بھارت سرحد کھولنے کا ارادہ کرچکا ہے۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی حکومت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتارپور بارڈر کھولنے کے اقدامات کریں تاکہ بابا گرونانک کا امن اور بھائی چارے کا پیغام پوری دنیا میں پھیلایا جاسکے۔