Tuesday, April 23, 2024

کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کی تصویروں والے خیرمقدمی بل بورڈ آویزاں

کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کی تصویروں والے خیرمقدمی بل بورڈ آویزاں
November 5, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کی تصویروں والے خیرمقدمی بل بورڈ اور بینر بھارت میں آویزاں کر دیئے گئے۔ بھارت میں عمران خان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا۔ کرتارپور راہداری کھولنے پر بھارتی سکھ برادری خوش دکھائی دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی تصویروں والے خیرمقدمی بل بورڈ اور بینر آویزاں کردیئے جس میں سدھو کی تصاویر بھی شامل ہے۔ دوسری طرف خیرمقدمی بل بورڈ بھارت میں آویزاں کرنے پر مودی سرکار  کو آگ لگ گئی اور نفرت کی آگ میں جلتی بھارتی حکومت نے پنجاب میں لگے عمران خان، نوجوت سنگھ سدھو کے پنافلیکسز اتروا دئیے ۔ ادھر مودی کے رویے کیخلاف بھارتی پنجاب خصوصاً امرتسر میں سکھوں کی نمائندہ تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ۔ ماسٹر ہرپال سنگھ نے کہا ہم نے پوسٹرز، ہورڈنگز ساڑھے 3 بجے لگائے، ساڑھے 5 بجے اتار دئیے گئے۔ امرتسر سمیت پورے پنجاب میں کل احتجاج کریں گے۔ ماسٹر ہرپال سنگھ نے اپنے سکھ متروں، بیلیوں کو نوجوت سنگھ سدھو کی رہائشگاہ پر جمع ہونے کی ہدایت کر دی۔ بھارتی پنجاب میں وزیراعظم عمران خان، نوجوت سنگھ سدھو کے پینا فلکسز، ہورڈنگز، پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان، نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور کا حقیقی ہیرو قرار دیا گیا۔ مودی سرکار کو پنجاب میں سکھوں کا خیرسگالی پسند نہ آئی ۔