Friday, April 26, 2024

کرتارپور راہداری کو حقیقت بنانا قوم کیلئے باعث فخر ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

کرتارپور راہداری کو حقیقت بنانا قوم کیلئے باعث فخر ہے، ڈاکٹر محمد فیصل
November 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کرتارپور راہداری کو حقیقت بنانا قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ راہداری منصوبے کی کامیابی پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹ پیغام میں کہا راہداری کے افتتاح کا دن پاکستان کیلئے روشن دن ہے۔ راہداری کو حقیقت بنانے پر پاکستانی قوم پر فخر ہے۔ پاکستان کے تمام اداروں، میڈیا نے متحد ہو کر راہداری کو حقیقت میں بدلا۔ https://twitter.com/DrMFaisal/status/1193434498194640897 ڈاکٹر محمد فیصل کہنا تھا وزارت خارجہ کی قیادت میں داخلہ، مذہبی امور، اطلاعات و نشریات نے کلیدی کام کیا۔ آرمی، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، وفاقی تحقیقاتی ادارے سمیت ہر ادارہ یکجا، یکسو رہا۔ صوبائی محکموں اور ضلعی انتظامیہ نے بھی بھرپور تعاون یقینی بنایا۔ ذرائع ابلاغ کے انتہائی مثبت ردعمل پر بجا طور پر فخر ہے۔ https://twitter.com/DrMFaisal/status/1193436395915939840 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستانی میڈیا خصوصاً خارجہ بیٹ رپورٹرز ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ راہداری کی کامیابی، خارجہ بیٹ رپورٹرز، ہماری انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ جو نہیں جانتے، سنیں میڈیا ٹیمیں 9 نومبر رات 2 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئیں۔ ذرائع ابلاغ کی ٹیموں نے 24 گھنٹے سے زائد مسلسل کام کیا، پھر واپس ہوئی۔