Thursday, April 18, 2024

کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم

کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم
March 19, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہو گئے۔ درشن پوائنٹ زیرولائن پر ہونے والی بیٹھک میں سڑک کی اونچائی سمیت ٹیکنیکل امور طے کرلئے گئے۔

 ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کرتارپور راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی گئی ہے۔ دونوں ممالک نے راہداری سڑک کی اطراف اپنے اپنے علاقہ میں خاردار باڑ لگا لی۔ سڑک کی اونچائی سمیت ٹیکنیکل امور بھی طے کر لئے گئے ہیں۔

اٹاری میں ہونے والے مینٹگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے وفود واپس چلے گئے۔ مذاکرات کا اگلا دور دو اپریل کو واہگہ پر ہو گا۔ دونوں ممالک کے نمائندگان اپنی اپنی حکومتوں کو آج کے مذاکرات پر رپورٹس جمع کرائیں گے۔ تکنیکی ماہرین سروے کی رپورٹس بھی جمع کرائیں گے۔ سروے رپورٹس کے بعد کراسنگ پوائنٹس پر اتفاقِ رائے کیا جائے گا۔  

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاحت خاص طور پر مذہبی سیاحت کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے۔ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ جنوبی ایشیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔ امید ہے کرتارپور راہداری منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ اس کا مقصد سکھ کمیونٹی کو اپنے تاریخی مذہبی مقام تک رسائی دینا ہے۔