Tuesday, April 23, 2024

کرتارپور راہداری پر مذاکرات خوشگوار رہے ، اگلا مرحلہ دو اپریل کو ہوگا، ڈاکٹر فیصل

کرتارپور راہداری پر مذاکرات خوشگوار رہے ، اگلا مرحلہ دو اپریل کو ہوگا، ڈاکٹر فیصل
March 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) کرتارپور راہداری پر پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پہلے دور میں مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ، دوسرا مرحلہ دو اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔ ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی وفد سے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی امور پر بھی ماہرین کا اجلاس ہوا۔ ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک نے کہا کہ  ٹیکنیکل معاملات پر بھی بھارت سے معاملات طے ہوں گے، بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری پر کافی تعمیراتی کام ہو رہا ہے ، مذاکرات کا دوسرا مرحلہ 2اپریل کو ہوگا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کیساتھ ایک لمبے عرصے بعد مشترکہ بیان جاری کیا جا رہا ہے ، مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اس سے قبل بھارتی روانگی سے قبل ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امید ہے اس سے دونوں ممالک میں اچھی تبدیلی آئے گی۔ ڈاکٹر فیصل نے اپنے جذبات کا اظہار ایک شعر میں کیا ایک شجر ایسا بھی محبت کا لگایا جائے جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایہ جائے بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ہدایت پر مثبت پیغام لے کر بھارت جا رہے ہیں۔ ڈی جی جنوبی ایشیا  و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا  پاکستان نے پہل کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کی اجازت دی ہے، جہاں سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرونانک نے اپنی زندگی کے اٹھارہ سال گزارے۔