Friday, April 26, 2024

کرتارپور راہداری پر دو اپریل کو ہونے والے مذاکرات ملتوی

کرتارپور راہداری پر دو اپریل کو ہونے والے مذاکرات ملتوی
March 29, 2019

 نیو دہلی (92 نیوز) خطے میں امن کے دشمن بھارت نے کرتارپور راہداری پر مذاکرات سے راہ فرار کر لی۔ مودی سرکار حیلے بہانے کرنے لگی اور دو اپریل کو ہونے والے مذاکرات ملتوی کردیے۔

 پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کا وعدہ نبھایا، بھارت بلیک میلنگ پر اتر آیا۔ اپنی ہی سکھ برادری کے مذہبی جذبات کیساتھ کھیلنے لگا۔ بھارت نے  کرتار پور سے متعلق کمیٹی کی تشکیل پر اعتراض کر دیا اور کہا پاکستان کا جواب آنے کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=n2vk8V350ak

 پاکستان نے بھارتی اعلامیے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں آخری وقت پر بھارت کا مذاکرات کو ملتوی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ بھارت نے پاکستان کا مؤقف جاننے کی بھی زحمت نہ کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کا مقصد حل طلب مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تلاش کرنا تھا۔ انیس مارچ کو دوطرفہ سطح پر تکینکی ماہرین کی ملاقات بہت مثبت تھی۔

 ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری مذاکرات پر بھارتی بیان مشترکہ اعلامیے کے خلاف ہے۔ بھارت کو اپنے کیے گئے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد 14 مارچ کا مشترکہ اعلامیہ باہمی رضا مندی سے جاری ہوا جس میں 19 مارچ کی تکنیکی ماہرین اجلاس پر اتفاق کیا گیا۔