Friday, April 26, 2024

نومبر میں کرتارپور راہداری کھول دیں گے ، ڈاکٹر فیصل

نومبر میں کرتارپور راہداری کھول دیں گے ، ڈاکٹر فیصل
September 4, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ اور  ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹر فیصل  نے کہا کہ  کرتار پور راہداری سے متعلق بھارت سے مذاکرات ہو گئے ، مذاکرات کا ماحول بہت اچھا تھا ، نومبر میں کرتارپور راہداری  کھول دیں گے ۔ اٹاری واہگہ میں بھارتی وفد سے ملاقات کے بعد   واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اسی ماہ  میڈیا کو کرتار پور راہداری کا دورہ کرائیں گے ، دو سے تین پوائنٹس کے علاوہ بھارت سے معاہدہ مکمل ہو گیا ہے ،  بھارت نے تھوڑی سی لچک دکھائی تو کام ہو جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک  میں پانچ ہزار سکھ یاتریوں کی آمد  کا  معاملہ طے پایا ہے ، اگر یاتریوں کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ بھی ہو تو پاکستان کھلے دل سے خوش آمدید کہے گا، تکنیکی معاملات طے پا چکے ہیں ، اخری میٹنگ کے لئے بھارت کو یہاں بلایا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ گزشتہ بار بھارت نے ایک ڈوزئیر ہمارے حوالے کیا تھا ، اسکا جواب بھی دے دیا ہے ۔