Saturday, April 27, 2024

کرتارپور راہداری معاہدے پر اسی فیصد سے زائد اتفاق ہو گیا، ڈاکٹر محمد فیصل

کرتارپور راہداری معاہدے پر اسی فیصد سے زائد اتفاق ہو گیا، ڈاکٹر محمد فیصل
July 14, 2019

لاہور (92 نیوز) ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کرتارپورراہداری معاہدے پر اسی فیصد سے زائد اتفاق ہو گیا ہے ۔ باقی بیس فیصد کیلئے جلد ایک اور میٹنگ ہو گی۔

واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارتی وفود کے درمیان کرتار پور راہداری مذاکرات ہوئے۔ بھارتی وفد وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری ایس سی ایل داس کی سربراہی میں واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا۔

 ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کرتارپور راہداری کے تناظر میں سڑک، پل اور دیگر سہولیات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ یاتریوں کی تعداد، پیدل یا بذریعہ بس آمدورفت، امیگریشن، سفری دستاویزات کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

کرتارپور راہداری مذاکرات بھارتی وفد واہگہ پاکستان

 ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری پر اسی فیصد کے قریب کام ہو چکا، 20 فیصد معاہدے پر آگے مذاکرات ہونگے۔ کوشش جاری ہے، کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ہم نے امن کے پودے کو لگا دیا ہے۔

 ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کےساتھ مذاکرات میں ٹیکنیکل معاملات پر بات چیت ہوئی۔ راہداری کا مقصد ہی امن کا راستہ ہے۔ کرتارپور میں جنتی گنجائش ہو گی اتنی سہولت دیں گے۔ عالمی قوانین کے تحت مکمل  معاہدے تک تفصیل سےآگاہ نہیں کر سکتا۔