Thursday, April 25, 2024

کرتارپور راہداری معاہدہ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے بھیجے معاہدے کے مسودے پر اعتراض اٹھا دیا

کرتارپور راہداری معاہدہ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے بھیجے معاہدے کے مسودے پر اعتراض اٹھا دیا
October 17, 2019
 لاہور (92 نیوز) کرتارپور راہداری معاہدہ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ پاکستان کے بھیجے معاہدے کے مسودے پر اعتراض اٹھا دیا۔ یاتریوں کیلئے 20 ڈالر سروس چارجز کی معاہدے میں شمولیت کی مخالفت کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کرتارپور راہداری معاہدے کے مسودوں کا تبادلہ ہوا ۔ معاہدے کے مسودوں میں معمولی اختلاف ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری معاہدے پر اتفاق کے لیے سفارتی چینلز سے رابطہ موجود ہے ۔ راہداری معاہدے پر دستخطوں کیلیے تاریخ کا تعین نہیں ہوا ۔ معاہدے پر دستخط زیرو پوائنٹ کے مقام پر ہوں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کے مقرر کردہ فوکل پرسنز معاہدے پر دستخط کریں گے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے بھارت نے 8 نومبر کو کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تاریخ کا سرکاری اعلان نہیں کیا جبکہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں، فیصلہ نہیں کیا جا سکا ۔