Monday, May 6, 2024

کرتارپور راہداری فعال کرنے کا معاملہ ، پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کر لی

کرتارپور راہداری فعال کرنے کا معاملہ ، پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کر لی
September 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور راہداری فعال کرنے کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ پاکستان کی اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کر لی۔ کرتارپور راہداری پر دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح حمتی مذاکرات 4 ستمبر کو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی پیشکش پر بھارت نے تصدیق کر دی۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتار پور راہداری پر مذاکرات کا تیسرا دور ہو گا۔ مذاکرات واہگہ، اٹاری سرحد پر بھارتی علاقے میں ہونا طے پائے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان کی مخلصانہ کوشش ہے کہ حتمی مسودے پر اتفاق رائے طے پا جائے۔ کرتارپور راہداری منصوبے کے مسودے پر تاحال 80 فیصد اتفاق رائے ہے۔