Tuesday, May 21, 2024

کرتارپور راہداری، بھارت پاکستان کے بھیجے گئے معاہدے پر مکمل متفق

کرتارپور راہداری، بھارت پاکستان کے بھیجے گئے معاہدے پر مکمل متفق
October 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) کرتارپور راہداری معاہدہ طے کرنے کے معاملے پر پاکستان کے اصولی موقف پر بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے، بھارت پاکستان کے بھیجے گئے معاہدے پرمکمل متفق ہوگیا۔ یاتریوں کے لیے 20 ڈالر سروس چارجز ادائیگی کی شرط بھی مان لی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل سوشل میڈیا پیغام میںکرتارپور راہداری 9 نومبر کو سکھ برادری کیلئے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاپوری دنیا کی سکھ برادری کیلئے اپنے دروازے کھولنے جارہے ہیں۔ کرتارپور سکھ برادری کیلئے سب سے بڑا مذہبی مرکز ثابت ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری سب سے بڑے گوردوارے کی زیارت کر سکے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مقامی معیشت کیلئے کلیدی اور ملک کیلئے زرمبادلہ کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا، سیاحت اور میزبانی سمیت کئی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں مذہبی مقامات کیلئے سیاحت عروج پر ہے، قبل ازیں بدھ بھکشیوں نے بھی پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔