Tuesday, April 23, 2024

کرتار پور راہداری کھولے جانے کو ایک سال مکمل

کرتار پور راہداری کھولے جانے کو ایک سال مکمل
November 9, 2020

لاہور (92 نیوز) کرتار پور راہداری کھولے جانے کو ایک سال مکمل  ہو گیا ، شکرگڑھ میں آج تقریب ہوگی۔ کرتارپور میں سکھ یاتریوں اور مہمانوں کیلئے خصوصی پنڈال سجایا جا رہا ہے ، گزشتہ سال 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا۔

کرتارپور صاحب کی سفید قیمتی پتھر کی یہ شاندار عمارت پاکستان کے خلوص،محبت اور ارض پاک میں مساوات کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کو تمام مذہبی حقوق دئیے گے ہیں۔ان حقوق کا نگہبان پاکستان کا آئین ہے ، کرتاپور راہدری کی قران آور سنت رسول ﷺ کی روشنی میں تعمیر کی گئی ہے ، حکم الہی اور فرمان رسول ﷺ ہے کہ تمام اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ان کو مساوی حقوق دئیے جائیں۔

پاکستان میں تمام مذاہب کی عبادت گاہیں موجود ہیں جن کو مکمل طور محفوظ بنایا ہے ، سکھ مذہب میں کرتاپورصاحب کو غیر معمولی عزت واحترام حاصل ہے ، اس لئے اپنے سکھ بہن بھائیوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتاپور راہدری کو تعمیر کیا گیا تھا۔

ایک طرف فاشسٹ مودی کا بھارت ہے جہاں سکھوں سمیت تمام اقلیتیں ریاستی تشدد کا شکار ہیں،حتی کہ نیچی ذات کے ہندوؤں کو بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے،ہندو صیہونی ملک ، صیہونی بھارت  جو نہ صرف اقلتیوں کے لئے خطرہ ہے بلکہ خطے کا امن کا بھی دشمن ہے۔