Friday, April 19, 2024

کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہو گئے

کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہو گئے
October 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہو گئے ،  وزیر اعظم عمران خان  9 نومبر کو سکھ برادری کے لئے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر یں گے ۔ سکھ برادری کیلئے کرتار پور راہداری کھولنے کیلئے معاہدے پر دستخط  کی تقریب کرتار پور زیرو پوائنٹ پر ہوئی ، پاکستان کی جانب سے ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے معاہدے پر دستخط کئے  ۔ [caption id="attachment_247823" align="alignnone" width="500"]کرتار پور راہداری ‏ معاہدے پر دستخط ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ زیرو پوائنٹ تاریخی دن سکھ برادری کرتار پو رراہداری کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہو گئے ‏[/caption] ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ویزا فری سفر ہو گا، صرف پاسپورٹ لازم ہے ۔ بھارت کو سکھ یاتروں کی فہرست 10 روز قبل دینا ہوگی۔ کرتار پور راہدری کھولنے سے متعلق معاہدے  پر دستخط کا لمحہ  دنیا بھر میں موجود سکھ برادری کیلئے انتہائی خاص اہمیت کا حامل تھا ۔ کرتار پور راہداری  سے  سکھ برادری صرف چند کلو میٹر کا سفر چند منٹوں میں طے کر کے اپنے حضرت بابا گرونانک کے گورودوارے تک پہنچ سکے گی ۔ اس سے پہلے  حیثیت رکھنے والے سکھ واہگہ سے لاہور اور پھر ننکانہ صاحب جاتے تھے ، جب کہ حیثیت نہ رکھنے والے سکھ سرحد پار سے دور بین کے ذریعے اپنے مقدس مقام کی زیارت کرتے تھے ۔