Sunday, September 8, 2024

کرتار پور راہداری کو پوری دنیا میں سراہا گیا ، شاہ محمود قریشی

کرتار پور راہداری کو پوری دنیا میں سراہا گیا ، شاہ محمود قریشی
December 1, 2018
ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کرتار پور راہداری کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سکھوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ کرتارپور کوری ڈور 70 سال سے سکھ کمیونٹی کی آرزو تھی۔ سکھ کمیونٹی مختلف حکومتوں سے اس کوریڈور کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی نے اس کوشش کو سراہا ہے۔ بھارتی حکومت نے اجلاس بلا کر ہمارے اس منصوبے کی منظوری دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہندوستان کی حکومت نے اپنے دو وزیروں کو اس تقریب  میں بھیجا۔ میری خواہش تھی کہ وزیر خارجہ بھی تشریف لاتی۔ انہوں نے کہا عمران خان کی یہ خواہش ہے کہ اس خطے میں امن چاہتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کا صوبہ ہماری خواہش اور منشور کاحصہ ہے۔ الگ صوبے کے لیے کچھ آئینی اور قانونی ترممیم کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمیں اپوزیشن کی سپورٹ درکار ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس خطے کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں بجٹ میں حصہ بڑھایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ڈالر کی قدر میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔