Friday, May 10, 2024

کرتار پور راہداری  پر اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

کرتار پور راہداری  پر اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
September 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کرتار پور راہداری  پر اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا،  ذرائع کے مطابق پاکستان نے  یومیہ 5 ہزار سکھ یاتریوں کی آمد پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ کرتار پور راہداری  کے ذریعے پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق  مذاکرات کا وقت صبح 10 بجے ہے ،  جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ و ڈی جی ساؤتھ سارک ڈاکٹر فیصل کریں گے ۔ پاکستان اور بھارت کے مابین یہ اعلیٰ سطح مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکرات واہگہ ،اٹاری سرحد بھارتی علاقے میں ہوناطے پائے ہیں، دوطرفہ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے ۔