Thursday, March 28, 2024

کرتار پور راہداری منصوبے پر86فیصد کام مکمل

کرتار پور راہداری منصوبے پر86فیصد کام مکمل
September 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ بربریت کے بر عکس پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں ، ان کوعبادت گاہوں تک  مکمل رسائی اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری منصوبے پر 86 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ منصوبہ ،قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے وژن ، اسلامی شعائر کا عکاس ہے۔ پاکستان امن کی سرزمین  اور کئی تہذیبوں کاگہوارہ ہے ۔ سکھ مذہب سمیت تمام اقلیتوں  کی عبادت گاہیں محفوظ  ہیں اور انہیں   مکمل مذہبی آزادی حاصل  ہے ۔ گوردوارہ دربار صاحب ،کرتارپور بھی ایسی ہی مثال ہے ، یہ مقام 18سال سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کا مسکن رہا، اِسی پاک دھرتی نے سکھ مذہب کی آبیاری کی ۔ سکھ برادری کاگردوارہ دربار صاحب تک فعال رسائی کا خواب پاکستان نے پورا کر دیکھایا ، وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018ءکو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا، بھارت سے سکھ برادری،وزراء،میڈیااورپاکستان میں متعین غیر ملکی سفراءشریک ہوئے۔ دو مراحل پر مشتمل منصوبے کا پہلا مرحلہ امیگریشن ٹرمینل ،گوردوارہ کی توسیع ،6.8کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر ، یاتریوں کیلئے پارکنگ، طبی اور دیگر سہولیات کی فراہمی جبکہ دوسرہوٹلز، ہاسٹلز، دیگر رہائشی سہولیات اور دریائے راوی پر800میٹر پل کی تعمیر پرمشتمل ہے۔ گوردوارہ دربار صاحب کی توسیع، تزئین و آرائش سکھ مذہبی پیشواؤں کی مشاورت سے ہوئی ،سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کامکمل خیال رکھا گیا۔ پاکستان نے منصوبہ پرمقامی وسائل خرچ کیے ، بھارت سے یاتریوں کا کرتار پور راہداری بغیر ویزہ داخلہ، امیگریشن ٹرمینل پرآمد، مخصوصی شناختی کارڈ کا اجراء بذریعہ بس گوردوارہ دربار صاحب پہنچنا اور آزادانہ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی اوروطن واپسی مجوزہ طریقہ کار ہوگا جس سے یومیہ 5ہزار یاتری مستفید ہوں گے ۔ 2019سال ء میں باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ کی تقریبات ، کرتارپور راہداری منصوبے کی تکمیل کا سال  ہے ۔منصوبہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے وژن ، سنہرے اسلامی شعائر کی عکاس ہے۔ پاکستان میں محفوظ اقلیتیں ،سبز ہلالی پرچم میں سفید حصے کا خاصہ ہیں ۔ دوسری جانب بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں نہ ہی انہیں مذہبی آزادی حاصل ہے ، بھارت اقلیتوں کی قاتل ہند توا پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ بربریت اس کی واضح مثال ہے ۔