Friday, April 26, 2024

کرتار پور راہداری منصوبہ دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع

کرتار پور راہداری منصوبہ دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع
June 27, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وباء کی وجہ سے بند ہونیوالا کرتار پور راہداری منصوبہ دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ،ممکنہ طور پر کرتارپور راہداری 29جون کو کھولے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وباء کی وجہ سے بند ہونیوالا کرتار پور راہداری منصوبہ دوبارہ کھولنے کی تیاریاں شروع ممکنہ طور پر کرتارپور راہداری 29جون کو کھولے جانے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو ازسرنو چیک کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں دنیا بھرمیں عبادت گاہیں کھولی جارہی ہیں ، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری کھولنا چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ بات کرکے کرتار پور راہداری 29 جون کو کھولنے کی تیاری کررہے ہیں۔ کورونا وباء کی وجہ سے کرتارپور راہداری سمیت دیگر بارڈر پوائنٹس کو بند کر دیا گیا تھاتاہم واہگہ  بارڈر کو  دونوں ممالک میں پھنسے شہریوں کیلئے کھولا گیا تھا ۔