Wednesday, May 22, 2024

کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخط کل کئےجانے کا امکان

کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخط کل کئےجانے کا امکان
October 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)باباگرونانک کے 550ویں جنم دن پر  پاکستان اور بھارت کرتار پور راہداری معاہدے پر دستخطوں کیلئے تیار ہو گیا ،   تاریخ پر اتفاق ہوگیا،  راہداری کھولنے کیلئے متفقہ معاہدے پر کل دستخط کیے جانے کا امکان ہے ، تقریب کرتارپور زیرو پوائنٹ پر ہو گی،پاکستان اور بھارت کے مقرر کردہ فوکل پرسنز معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتار پور راہداری کھولنے کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ، راہداری کھولنے کیلئے متفقہ معاہدے پر کل 24 اکتوبر کو دستخط متوقع ہیں ۔ بھارت نے معاہدے پر دستخطوں کیلئے آج 23 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی تھی ، پاکستان کی طرف سے 24 اکتوبر کو دستخطوں کا عندیہ دیا گیا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق  معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کرتارپور زیرو پوائنٹ پر ہوگی ، پاکستان اور بھارت کے مقرر کردہ فوکل پرسنز معاہدے پر دستخط کریں گے ، پاکستان سے دفتر خارجہ کے ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل دستخط کریں گے۔