Thursday, April 25, 2024

کرتار پور راہداری سے سکھ برادری کیلئے آسانیوں پیدا ہوں گی ، ترجمان دفتر خارجہ

کرتار پور راہداری سے سکھ برادری کیلئے آسانیوں پیدا ہوں گی ، ترجمان دفتر خارجہ
November 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کرتارپور راہداری  کے بارے میں کہا کہ کرتارپور راہداری  کھلنے سے سکھ برادری کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی ، پاکستان اقلیتوں کو کلیدی اہمیت دیتا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے  کہا کہ ابھی نریندر مودی کو مدعو نہیں کیا گیا، وزیر اعظم پاکستان نے ستمبر میں خط لکھا تھا اس میں ذکر تھا مگر ابھی انہیں مدعو نہیں کیاگیا۔