Thursday, March 28, 2024

کرتار پور راہداری سکھ یاتریوں کیلئے کھول دی گئی

کرتار پور راہداری سکھ یاتریوں کیلئے کھول دی گئی
November 9, 2019
نارووال ( 92 نیوز ) کرتار پور راہداری سکھ یاتریوں کیلئے کھول دی گئی ، سکھ یاتری کرتار پور راہداری سے پاکستان میں داخل ہو گئے ، سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ  وفود کے ہمراہ  کرتار پور راہداری سے پاکستان میں داخل ہو گئے ۔ منموہن سنگھ اور امریندر سنگھ کرتارپور زیرو پوائنٹ سے راہداری کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے ، سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ ہے ۔ پاکستان پہنچنے پر بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ گورودوارہ  کھولنے کامطالبہ 70 سال سے تھا ، آج ہماری دیرینہ خواہش پوری ہو گئی  ، گورودوارہ کھولنا ایک اچھی شروعات ہے ۔ سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے۔ اس موقع پر سکھ برادری بھی بہت خوش نظر آئی ،  انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک کے گورو دوارے جانا بہت بڑی خواہش تھی ،وزیر اعظم عمران خان کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔