Saturday, May 11, 2024

کرتار پور راہداری ،بھارت کا سروس فیس کی شق شامل کرنے سے انکار

کرتار پور راہداری ،بھارت کا سروس فیس کی شق شامل کرنے سے انکار
October 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنے کے معاملے پر  بھارت نے  مجوزہ معاہدے کا مسودہ پاکستان کو بھجوا دیا، ہٹ دھرمی برقرار رکھی اور 20 ڈالر سروس فیس تجویز کرنے کی شق معاہدے میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔ بھارت نے مجوزہ معاہدے کا مسودہ گزشتہ ہفتے پاکستان کو ارسال کیا ، بھارت نے پاکستان کی بیشتر شرائط تو مان لیں لیکن 20 ڈالر سروس فیس کا مطالبہ شامل ماننے سے انکار کردیا اور ساتھ ہی فیس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

کرتار پور راہداری منصوبے پر86فیصد کام مکمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی مسودے پر جلد باضابطہ جواب دے گا اور  پاکستان حالات کے مطابق کرتاپور راہداری سروس فیس بڑھا سکتا ہے ، پاکستان کے علاقے میں پاکستانی قانون کا مکمل اطلاق ہو گا ۔ راہداری ایک دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی اور بھارت اپنا قونصلر آفیسر تعینات نہیں کرے گا۔

کرتارپور راہداری افتتاح میں منموہن سنگھ کو مدعو کرینگے  ، شاہ محمود