Friday, March 29, 2024

کرتار پور راہداری اچھا منصوبہ ہے،امریکا کا خیرمقدم

کرتار پور راہداری اچھا منصوبہ ہے،امریکا کا خیرمقدم
July 17, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے بھی کرتار پور راہداری منصوبے کا خیر مقدم کر دیا ، کہا کہ کرتار پور راہداری اچھا منصوبہ ہے ۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کہتی ہیں امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے، جن سے پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کہتی ہیں پاکستان کا کرتارپور راہداری منصوبہ یقیناً ایک اچھی خبر ہے، امریکا ہر اس اقدام کی حمایت کرتا ہے جس سے پاکستان اور بھارت کے عوام قریب آئیں۔ مورگن اورٹیگس نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ کرتارپور سکھ برادری کیلئے انتہائی مقدس مقام ہے، بھارتی سکھوں کو آسان رسائی دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ سال 28 نومبر کو یہاں راہداری بنانے کا اعلان کیا تھا۔ منصوبے پر اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اس کا باقاعدہ افتتاح 23 نومبر کو باباگرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش پر کیا جائے گا۔