Monday, May 13, 2024

کربلا کے پیاسوں کی یاد میں ملک بھر میں سبیلیں

کربلا کے پیاسوں کی یاد میں ملک بھر میں سبیلیں
August 30, 2020
 حیدرآباد (92 نیوز) کربلا کے پیاسوں کی یاد میں ملک بھر میں سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ بچے بڑے سبھی عزاداروں اور شہریوں کو پانی پلانے میں مصروف ہیں۔ کئی مقامات پر شربت ، دودھ اور چائے کا اہتمام ہے۔ عزاداروں کیلئے خصوصی لنگر و نیاز بھی تیار کیا گیا ہے۔ دین اسلام کی سربلندی کے لئے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کی یاد میں حیدرآباد میں بڑی تعداد میں نذر و نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے لئے خصوصی طور پر بریانی اور پلاؤ سمیت دیگر پکوان تیار کئے جارہے ہیں۔  کربلا ، پیاسوں ، یاد ، ملک ، سبیلیں عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ نذر و نیاز کا مقصد شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، وہ نیاز تیار کرکے شہریوں میں تقسیم کر دیتے ہیں اور یہ سلسلہ برس ہا برس سے جاری ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق نذر و نیاز میں مصروف ہے، عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ رہتی دنیا تک نذر و نیاز کا سلسلہ جاری رہے گا۔