Thursday, March 28, 2024

کربلا میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں برسا دیں، بیس افراد جاں بحق

کربلا میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں برسا دیں، بیس افراد جاں بحق
October 29, 2019
بغداد (92 نیوز) عراق میں حکومت مخالف احتجاج کی شدت کم نہ ہو سکی۔ بغداد کے بعد کربلا میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں برسا دیں جس سے بیس افراد جاں بحق اور آٹھ سو پینسٹھ زخمی ہو گئے۔ کربلا میں ہزاروں افراد احتجاج کرتے باہر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے درجنوں افراد جاں بحق جبکہ ساڑھے آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر دارالحکومت بغداد اور نجف میں بھی لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں جن میں سکول اور یونیورسٹی کے طلبا بھی شامل ہیں۔ حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ عراق میں حکومت مخالف احتجاج کا دوسرا سیزن گذشتہ جمعہ کو شروع ہوا تھا جس میں اب تک سو کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں۔ مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔