Friday, March 29, 2024

کراچی:یمن میں محصور502پاکستانیوں کو لےکرپی آئی اے کی پرواز لینڈ کرگئی

کراچی:یمن میں محصور502پاکستانیوں کو لےکرپی آئی اے کی پرواز لینڈ کرگئی
March 30, 2015
کراچی(92نیوز)یمن میں خانہ جنگی کے دوران وہاں محصور ہونے والے502پاکستانیوں کو پی آئی اے کی پروازسات ہزاردو لے کرکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر سندھ اسمبلی کے رکن ہمایوں خان نے ایئرپورٹ پر محصورین کا استقبال کیااور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل یمن میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے پاکستانی وہاں محصور ہوگئے تھے جن کی  واپسی کےلئےوزیراعظم میاں نواز شریف نے وزارت خارجہ کو فوری حکم دیا کہ محصورین کو واپس وطن لایا جائے ۔ یمن میں پاکستانی کے سفیر نے صنعا سے گاڑیوں کا بندوبست کیا اور صنعا سے محصورین کو بحفاظت الحدیدہ پہنچایا اور وہاں سے آج پاکستان سے بھیجی گئی پی آئی اے کی سپیشل پرواز 7002نے الحدیدہ میں لینڈنگ کی اور وہاں سے محصورین کو بحفاظت کراچی پہچایا ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے مطابق دوسرے شہروں میں موجود پاکستانیوں کو ملک میں واپس لانے کےلئے بحری جہاز روانہ کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق صنعا میں ابھی تک 600مزید پاکستانیوں کی موجودگی کی  اطلاعات ہیں ۔ وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق یمن میں ابھی تک 2145لوگ موجود ہیں جن کو بھی جلدواپس لایا جائے گا۔