Friday, May 3, 2024

کراچی،ہیٹ ویو سے تین روز میں 64 اموات ہوئیں ، فیصل ایدھی کا دعویٰ

کراچی،ہیٹ ویو سے تین روز میں 64 اموات ہوئیں ، فیصل ایدھی کا دعویٰ
May 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گرمی کی لہر قہر بن گئی ، تین روز میں 64 اموات نے  اہلیان کراچی کو دہشت میں مبتلا کر دیا۔ فیصل ایدھی نے بڑا دعویٰ کیا کہ تین روز میں 64افراد ہیٹ ویو کی وجہ سے  لقمہ اجل بن گیا،زیادہ تر اموات لانڈھی ، کورنگی ، بن قاسم ،گڈاپ اور ملحقہ علاقوں میں ہوئی ،آسمان سے برستی آگ زندگیوں کے چراغ گل کرنے کی وجہ بنی۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ  64افراد کی ہلاکت ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہوئی ، ورثا نے موت کی وجہ ہیٹ اسٹروک ہی بتائی ہے ۔ دوسری جانب جناح، عباسی اور سول اسپتال انتظامیہ نے ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تردید کردی ہے ، ڈاکٹر سیمی جمالی کہتی ہیں جاں بحق افراد کو اسپتالوں کے بجائے ایدھی سرد خانے پہنچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔