Thursday, April 25, 2024

مفتاح اسماعیل کانیب کے سامنے کرپشن کرنے ،غیرقانونی ٹھیکے دینے کا اعتراف

مفتاح اسماعیل کانیب کے سامنے کرپشن کرنے ،غیرقانونی ٹھیکے دینے کا اعتراف
July 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کیلئے پنجاب کے بعد سندھ میں بھی مشکلات کا پہاڑ کھڑا ہو گیا ، کراچی میں این اے 244 سے امیدوار مفتاح اسماعیل نے نیب کی تفتیش کے دوران ایس ایس ایس جی سی میں کرپشن اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا اعتراف کرلیا۔ جے جے وی ایل کرپشن کیس میں سابق وزیر خزانہ اور این اے 244 سے مسلم لیگ ن کےامیدوار مفتاح اسماعیل سے نیب نے ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ،  نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ایس ایس جی سی میں کرپشن اور غیر قانونی ٹھیکے دینے کا اعتراف کرتے ہوئے ملوث شخصیات کے نام بھی بتادیے۔ نیب ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی زوہیر صدیقی، ملک عثمان،مرزا محمود اور رضوان کہر اقبال زیڈ احمد کے فرنٹ مین کرپشن میں ملوث ہیں، میرے غیر قانونی اقدام سے اقبال زیڈ احمد کو اربوں کا فائدہ ہوا۔ نیب نے 16 سوالوں کے تحریری جواب مانگتے ہوئے دیگر افراد کو بھی تفتیش کیلئے بلوالیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرپشن نہیں کی، انکوائری عدالتی احکامات کا نتیجہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نہیں سمجھتا کہ میرے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے ۔