Saturday, April 20, 2024

کراچی،کلفٹن بلاک8میں سپراسٹور لوٹنےوالے3ملزمان گرفتار

کراچی،کلفٹن بلاک8میں سپراسٹور لوٹنےوالے3ملزمان گرفتار
April 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے  کلفٹن بلاک 8 میں سپراسٹور لوٹنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔ کراچی میں سپراسٹور لوٹنے والے 3 ملزمان پولیس کی پکڑ میں آگئے ، ملزمان نےگزشتہ ماہ 18 مارچ کو سپراسٹور میں  ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے مدد سے گرفتارکیاگیا ، فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مارکرتے دیکھاجاسکتاہے۔ ایک ملزم  نے کمال ہوشیاری سے ہیلمٹ کےذریعے چہرہ چھپائے رکھا۔ لیکن دوساتھی  چہرے نہ چھپا سکے اور یہی ان کی گرفتاری کی وجہ بن گئی۔ملزمان سپراسٹورسے لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے تھے۔