Thursday, April 25, 2024

 کراچی:کسٹم کی ماڑی پور بس اڈے پر کارروائی، ایرانی اسمگل شدہ جوس کے ڈبوں کی کھیپ پکڑ لی

 کراچی:کسٹم کی ماڑی پور بس اڈے پر کارروائی، ایرانی اسمگل شدہ جوس کے ڈبوں کی کھیپ پکڑ لی
May 18, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ماڑی پور بس اڈے کے قریب سے اڑتالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل  شدہ جوس کے کینز قبضے میں لے لیے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ماڑی پور میں ٹرک اسٹینڈ کے قریب ایرانی اسمگل شدہ جوس کے ڈبوں کی کھیپ لائی گئی ہے  جس پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹم نے ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد جوس کے ڈبوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تحویل میں لیے گئے جوسز کی مالیت اڑتالیس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد اصف مرغوب صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اورمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔