Thursday, September 19, 2024

کراچی،ڈیفنس میں کاربم دھماکے کا مقدمہ درج،انسداد دہشتگردی،ایکسپوزو ایکٹ کی دفعات شامل

کراچی،ڈیفنس میں کاربم دھماکے کا مقدمہ  درج،انسداد دہشتگردی،ایکسپوزو ایکٹ کی دفعات شامل
December 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار بم دھماکے کا مقدمہ  درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمہ  کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ میں ایس ایچ او درخشاں کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج   کیا گیا۔ مقدمہ دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق دھماکہ 3 دسمبر کی رات 3 بجکر 31 منٹ پر گاڑی میں ہوا  ، جائے وقوعہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو 8 کلو بارودی مواد کے 2 پیکٹ ملے   ، جبکہ تباہ ہونے والی گاڑی کے قریب سے 6 گیس سلنڈر بھی ملے ۔ ایف آئی آر میں لکھا گیاہے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے شہر میں بڑی واردات کی تیاری کررکھی تھی ۔