Saturday, April 20, 2024

کراچی:ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی اور اس کا محافظ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا

کراچی:ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی اور اس کا محافظ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا
May 9, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ڈی ایس پی ذوالفقار علی زیدی اور اس کا محافظ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ڈی ایس پی ذوالفقار علی زیدی اپنے محافظ کے ساتھ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والے فائرنگ کا نشانہ بنتے ہوئے زندگی کا بازی ہار گیا ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات میں جہاں عوام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں وہاں عوام کے محافظ پولیس اہلکار خود ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا اس موقع پر کہناہے کہ مقتول ڈی ایس پی ذوالفقار علی زیدی کی لاش جناح اسپتال میں پہنچادی گئی ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کو کو لاش دی جائے گی۔