Friday, March 29, 2024

کراچی،چڑیاگھرکےاطراف غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

کراچی،چڑیاگھرکےاطراف غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن
January 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چڑیا گھر کے اطراف 400 غیر قانونی دکانیں اور دفاتر گرانے کیلئے گرینڈ آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا ،  80 فیصد دکانیں اور دفاتر مسمار کر دیئے گئے ۔  کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے 2 روز میں گرانٹ مل جائے گی۔ کراچی کی اصل شکل میں بحالی اور غیر قانونی تعمیرات پر ایکشن کے لئے  گارڈن چڑیا گھر کے اطراف دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا ۔ غیر قانونی دکانیں، دفاتر مسمار کرنے کا  80 فیصد کام نمٹ گیا، کے ایم سی حکام کو آج آپریشن مکمل ہونے کی امید تھی ، سندھ حکومت سے بیس کروڑ گرانٹ بھی جلد ملنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب تاجر برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،  انہوں نے میئر کراچی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن کو نا انصافی قرار دے دیا ۔ آپریشن کے دوران 17 ہیوی مشینریز حصہ لے رہی ہیں۔