Tuesday, May 21, 2024

کراچی،پی ایس پی اور آرٹس کونسل کے تعاون سے نشترپارک میں کل کراچی مشاعرہ کا انعقاد

کراچی،پی ایس پی اور آرٹس کونسل کے تعاون سے نشترپارک میں کل کراچی مشاعرہ کا انعقاد
May 6, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس پی اور آرٹس کونسل کے تعاون سے بزم ثقافت پاکستان کے تحت نشترپارک میں کل کراچی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ محمد زبیر اور پاکستان کے نامور شاعروں نے شرکت کی۔ انور شعور، وصی شاہ، شاہدہ حسن اور محمود شام سمیت نامور شعرأ نے اپنا کلام پیش کیا ۔ نشتر پارک میں مشاعرہ سجا تو گورنر سندھ محمد زبیر بھی پہنچ گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ شہر کراچی کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔ پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہماری کوشش ہے کہ اختلافات کو دشمنی میں نہ بدلیں جبکہ مشاعرے کے شرکا نے ایسے ادبی پروگرامز کو خوش آئندہ قرار دیا ۔