Friday, April 26, 2024

کراچی:پولیس،رینجرزکی کارروائی،2ٹارگٹ کلرسمیت 142گرفتاراسلحہ و بارود برآمد

کراچی:پولیس،رینجرزکی کارروائی،2ٹارگٹ کلرسمیت 142گرفتاراسلحہ و بارود برآمد
March 22, 2015
کراچی(نائنٹی ٹونیوز)کراچی میں پریڈی پولیس نےسیاسی جماعت سےتعلق رکھنےوالےچارملزموں کوگرفتارکرلیا جبکہ رینجرز کارروائی میں بھی 2 ٹارگٹ کلرز سمیت24 ملزمان پکڑے گئے۔ ایس پی صدررئیس عبدالغنی اورڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید نےپریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ ملزموں کو پولیس مقابلہ کےبعدگرفتارکیا گیا،جن کےقبضہ سےمسروقہ کار،ایس ایم جی،پوائنٹ ٹوٹورائفل اور ری پیٹربھی برآمد ہوا۔ ملزموں نےسیاسی جماعت سےوابستگی کااعتراف بھی کرلیا ہے،ایس پی صدرکاکہنا تھاکہ ملزم قتل،اغوا اوربھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،ملزموں کےساتھیوں کوبھی جلدگرفتارکرلیا جائےگا۔ دوسری طرف ڈی آئی جی ویسٹ  طاہر نوید نے کہا ہےکہ چھاپہ مار کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز سمیت 118 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 157 کلو گرام بارودی مواد اوربھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ سندھ پولیس اپنے محدود وسائل کے باوجود مسلسل کارروائیاں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران غیر ملکی افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ناظم آباد سے گرفتار ہونے والےٹارگٹ کلرمحمد ہاشم  سے برآمد ہونے والا اسلحہ ٹارگٹ کلنگ کی پانچ وارداتوں میں استعمال ہوچکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں سے لڑنے کےلیے ٹیم بنائی تھی اب اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے بھی ٹیم بنائیں گے۔