Friday, April 26, 2024

کراچی:پولیس کی بس دھماکے کا نشانہ بن گئی،2اہلکار شہید،16زخمی

کراچی:پولیس کی بس دھماکے کا نشانہ بن گئی،2اہلکار شہید،16زخمی
March 27, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی پولیس بدستور دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ قائد آباد میں مرغی خانے کےقریب دھماکا ہوا جس میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے قائد آباد میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی بس کو نشانہ بنایا گیا،جس میں اٹھارہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی گلزار اور چندر کے ناموں سے شناخت  ہوئی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔