Friday, April 26, 2024

کراچی،پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی،پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار
September 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے  پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے خطرناک ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وار کے کارندے کو  گرفتارکر لیا ۔ امن دشمنوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کراچی کی زمین تنگ ہوگئی، سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی اور  ایم کیو ایم کے انتہائی خطرناک ٹارگٹ کلر شان صابر عرف شاہنواز کو گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر 2018 سے پولیس مقابلوں، اہلکاروں کے قتل اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اشتہاری تھا ۔  ملزم نے 2018 میں ساتھیوں سمیت لانڈھی میں پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کرکے تین اہلکاروں کو شہید کیا تھا ۔ ادھر سی ٹی ڈی نے پاک کالونی میں ہونے والی دوسری کارروائی میں لیاری گینگ وار فيصل پٹھان گروہ کے بھتہ خور عرفان عباسی کو گرفتار کرليا، ملزم پولیس مقابلوں، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔