Thursday, March 28, 2024

کراچی:پراسرارطور پر جلایاجانیوالاطالبعلم حارث زندگی کی بازی ہارگیا

کراچی:پراسرارطور پر جلایاجانیوالاطالبعلم حارث زندگی کی بازی ہارگیا
April 2, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں ڈیڑھ ماہ پہلے پراسرار طور پر جلایا  جانے والا  طالب  علم ،حارث دم توڑ گیا  جبکہ قاتلوں کا آج  تک  سراغ نہیں لگا یا  جا سکا جو پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔ قوم کے ایک اورسپوت نے انصاف کی تلاش میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ بلوچ کالونی کراچی کے رہائشی حارث  کی گمشدگی کی رپورٹ چودہ فروری کو  مقامی  تھانے  میں درج کرائی گئی  جس کے  چند روز بعد ڈیفنس میں نامعلوم افراد انیس سالہ  حارث کو آگ لگا کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیج  نائنٹی   ٹو نیوز نے حاصل کرلی تھی۔ حارث  کو زخمی حالت میں سول  اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا چالیس فیصد حصہ جل چکا تھا اس موقع پر حارث کا کہنا تھا کہ اسے  یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے  اغوا کیا  گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حارث کی جیب سے ایک پرچی بھی  ملی تھی، جس میں درج  تھا  کہ کراچی آپریشن بند نہ ہوا تواسی طرح طلبہ کو اغوا کر کے پھینکتے رہیں گےلیکن معاملہ  کچھ  بھی ہوایک معصوم  زندگی کی بازی  ہار گیا جبکہ  قاتل دندناتے  پھر رہے ہیں۔