Saturday, April 27, 2024

کراچی،پانی اور بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا

کراچی،پانی اور بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا
May 20, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پانی اوربجلی کا بحران حل نہ ہوسکا ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے12 گھنٹےتک پہنچ گیا۔ دوسری جانب بن قاسم پاورپلانٹ میں فنی خرابی دورنہ کی جاسکی،کےالیکٹرک نے20 مئی تک فنی خرابی ٹھیک کرنےکا دعویٰ کیا تھا ۔ بجلی کی عدم فراہمی کےباعث پانی کی بھی قلت ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔