Thursday, April 18, 2024

کراچی،پارکنگ مافیا اور ٹریفک پولیس کا گٹھ جوڑ ،عوام خوار ہونے لگے

کراچی،پارکنگ مافیا اور ٹریفک پولیس کا گٹھ جوڑ ،عوام خوار ہونے لگے
May 19, 2018
کراچی میں پارکنگ مافیا اور ٹریفک پولیس کا گٹھ جوڑ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا، پاسپورٹ آفس کے قریب پارکنگ سے موٹر سائیکل اٹھانے پر احتجاج کیا تو مافیا کے کارندوں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ کراچی میں پاسپورٹ آفس کے قریب پارکنگ سے موٹر سائیکل اٹھانے پر شہری نے احتجاج کیا تو ٹریفک اہلکار اور پرائیویٹ پارکنگ مافیا نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری موٹر سائیکل کیلئے چلتی گاڑی پر چڑھا تو پارکنگ مافیا کے کارندے نے شہری کو چلتی گاڑی سے دھکا دینے کی کوششں کی۔ پرائیویٹ لفٹر کمپنی کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرتی ہے، ٹریفک پولیس کا ایس او ڈی ایم سی کے ساتھ مل کر پارکنگ الاٹ کرتا ہے، فی موٹر سائیکل سے دو سو جبکہ کار سے پانچ سو روپے لئے جاتے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے لیاقت آباد میں قربانی کا جانور بھی جرائم پیشہ افراد کی بھینٹ چڑھ گیا، بی ون ایریا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان دنبہ لےکر نو دو گیارہ ہوگئے۔ واردات میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے حصہ لیا۔