Friday, March 29, 2024

کراچی،ٹیچر کے واش روم میں بند کرنے سے ننھی طالبہ کی حالت غیر

کراچی،ٹیچر کے واش روم میں بند کرنے سے ننھی طالبہ کی حالت غیر
April 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز )  کراچی کے نجی اسکول میں ٹیچر نے ساڑھے تین برس کی عمیمہ کو واش روم میں بند کردیا ،  خوف میں مبتلا عمیمہ کی حالت اتنی بگڑ گئی کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ جا پہنچی ۔ لیاقت آباد کے نجی اسکول کی کلاس میں رونے پر ٹیچر نے بچی کو واش روم میں بند کردیا  ، خوف کے باعث طالبہ کی حالت انتہائی غیر ہوگئی اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہے ۔ بچی کے اہل خانہ نے واقعے پر اسکول انتظامیہ کیخلافشدید غصے کا اظہار کیا  اور شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے ظالم ٹیچر کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ۔بچی کے والدین کا کہنا ہے بچی کے دل کی دھڑکن کنٹرول میں نہیں ۔