Sunday, September 8, 2024

کراچی:ٹارگٹ کلرعمران کی جےآئی ٹی رپورٹ 92نیوزنےحاصل کرلی

کراچی:ٹارگٹ کلرعمران کی جےآئی ٹی رپورٹ 92نیوزنےحاصل کرلی
July 12, 2016
  کراچی(92نیوز)سیاسی جماعت کےٹارگٹ کلرعمران کی جےآئی ٹی رپورٹ 92نیوزنےحاصل کرلی ملزم نے سولہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا۔رپورٹ کےمطابق ملزم طاہر پلازا میں چھ وکلا کو زندہ جلانے میں بھی ملوث تھا۔ جےآئی ٹی رپورٹ کےمطابق ٹارگٹ کلرعمران نےدوران تفتیش سولہ افرادکی ٹارگٹ کلنگ کااعتراف بھی  کیاہے۔اس نے بارہ مئی دو ہزار سات کواپنےدیگرساتھوں کےساتھ مل کرسٹی کورٹ کےقریب ایڈووکیٹ عبدالوحید قریشی کوقتل کرنےکااعتراف بھی کیا ،ملزم عمران نےاپریل دوہزار آٹھ میں اپنےساتھیوں کےساتھ مل کرطاہرپلازہ میں چھ وکلا کو زندہ جلایا ،ملزم نےسیاسی جماعت کےلیےرمضان میں اسلحےکےزورپرپانچ لاکھ روپےفطرہ اورچندہ جمع کیا ۔ٹارگٹ کلنگ کی اس کی ٹیم میں نسیم بچھو،عاصم گنجا،کامران کالا ۔اویس گپااوردیگرشامل ہیں۔ جےآئی ٹی رپورٹ کےمطابق ملزم عمران کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل دیگرٹارگٹ کلربیرون ملک فرارہوگئے ہیں ۔