Thursday, April 18, 2024

کراچی:وینٹی لیٹرنہ ملنے پر تین ماہ کا حسن دم توڑ گیا

کراچی:وینٹی لیٹرنہ ملنے پر تین ماہ کا حسن دم توڑ گیا
January 15, 2017
کراچی(92نیوز)سول اسپتال کراچی میں وینٹی لیٹر نہ ملنے پر تین ماہ کا حسن دنیا سے روٹھ گیا حسن کے والد نے اسپتال انتظامیہ کو اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار قرار دیا  ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے اسپتال میں تمام بچے زیر علاج تھے دوسرے  بچے کو ہٹاکر حسن کو وینٹی لیٹر پر نہیں رکھ سکتے تھے۔ تفصیلات کےمطابق سول اسپتال میں تین ماہ کا حسن دوران علاج انتقال کرگیا  ۔ ننھے حسن کے والد نے ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کو اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار قرار دیا  ۔ ادھر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  سول اسپتال میں تمام بچے زیر علاج تھے  دوسرے بچے کو ہٹاکر حسن کو وینٹی لیٹرز پر نہیں رکھا جاسکتا تھا حسن کو گزشتہ روز سر میں پانی بھرنے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ ائی سی یو میں زیر علاج تھا۔