Thursday, April 25, 2024

کراچی،وزیر پٹرولیم نے سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے کھولنے کا اعلان کردیا

کراچی،وزیر پٹرولیم نے سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے کھولنے کا اعلان کردیا
December 15, 2018
کراچی  ( 92 نیوز) وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے سندھ میں گیس کے بحران  کے خاتمے کی نوید سناتے ہوئے  سی این جی اسٹیشن آج رات 8 بجے کھولنے کاا علان کردیا۔ غلام سرور خان کا کہان تھا کہ  گیس بحران سے متعلق آج صورتحال بہتر ہو جائے گی ، آج رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے جائیں گے ۔ غلام سرور خان نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو کل سے گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی ، وزیر اعظم نے معاملہ حل کرنے کے بعد واپس آنے کا کہا ہے ۔ غلام سرور خان کا کہناتھا کہ گیس بحال کر کے رات  9 بجے واپس چلا جاؤں گا۔