Friday, March 29, 2024

کراچی،واٹرکمیشن کا امتیاز سپراسٹور کوندی پر قائم پارکنگ ختم کرنے کا حکم

کراچی،واٹرکمیشن کا امتیاز سپراسٹور کوندی پر قائم پارکنگ ختم کرنے کا حکم
August 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں واٹرکمیشن نے امتیاز سپر اسٹور کو ندی پر قائم پارکنگ ایک ماہ میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے کہا ندی نالوں میں پارکنگ سے نظام کا بیڑا غرق ہوجائے گا   جبکہ ندی کے اطراف نقصان بھی پورا کرنے کی ہدایت کردی ۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ غیرقانونی عمارتیں روکنے کا قانون ہی نہیں  ، واٹرکمیشن نے غیرقانونی تعمیرات کا ذمہ دار ایس بی سی اے کو قرار دیا جس پر ڈائریکٹر جنرل افتخار قائم خانی نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔ کمیشن سربراہ نے ڈی جی ایس بی سی اے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا آپ کے آنے کے بعد سے غیرقانونی تجاوزات میں اضافہ ہوگیا ، آپ ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوگئے  ہیں ڈی جی افتخار قائمخانی نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ادارے کو تحفظ اور مدد چاہیے   ، گلبرگ میں غیرقانونی عمارت گرائی تو سیاسی کارکن پہنچ گئے  ۔ سربراہ واٹر کمیشن نے کہا سپورٹ نہیں مل رہی تو گھر چلیں جائیں   جس پر افتخارقائمخانی نے کہا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں ۔۔ کراچی پولیس چیف نے ایس بی سی اے کو تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی  ڈائریکٹرجنرل افتخار قائم خانی نے انکشاف کیا کہ ایس بی سی اے تھانہ میںپانچ سال سے ایک ہی ایس ایچ او ہے ، واٹرکمیشن نے ایس ایچ او کو ہٹانے کا حکم دیا ۔