Friday, May 17, 2024

کراچی:نومنتخب کونسلرزنے گاڑیاں لینےسےانکارکردیا

کراچی:نومنتخب کونسلرزنے گاڑیاں لینےسےانکارکردیا
March 25, 2017
  کراچی (92نیوز)کراچی میں سیکرٹیری بلدیات کی جانب سے نومنتخب کونسلرز کے نمائندوں میں گاڑیوں کی تقسیم بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق سوک سینٹر کراچی میں کونسلرز کو نئی گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب بدمزگی کا شکار ہوگی اور ضلعی نمائندوں نے دی جانے والی گاڑیاں لینے سے انکار کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے انہیں بے عزت کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈا ہے بیوروکریسی انہیں گاڑیاں دینے کی بجائے  کچرا اٹھانے والی گاڑیاں دے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں کچھ کام کرسکیں۔ تقریب صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے نہ آنے پر ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی سیکرٹری بلدیات نے تقریب میں موجود ضلعی کونسلرز کو گاڑیوں کی چابیاں دیں۔