Thursday, March 28, 2024

کراچی،نجی اسکول انتظامیہ نے طلبہ اور والدین کو اسکول میں بند کردیا

کراچی،نجی اسکول انتظامیہ نے طلبہ اور والدین کو اسکول میں بند کردیا
May 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں نجی اسکول انتظامیہ نے والدین او ر طلبا کو اسکول میں بند کر دیا۔ والدین اضافی فیس کے خلاف اسکول میں احتجاج کر رہے تھے کہ اسکول انتظامیہ نے  باہر سے تالے لگا دیئے ۔ والدین کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ نےپہلے رزلٹ فیس اورپھرسالانہ فیس کا مطالبہ کیا، جس پر احتجاج کیا تو انتظامیہ نے اسکول میں بند کردیا۔