Friday, March 29, 2024

کراچی،موسم کی تبدیلی کیساتھ مختلف امراض کی شرح میں اضافہ ہوگیا

کراچی،موسم کی تبدیلی کیساتھ مختلف امراض کی شرح میں اضافہ ہوگیا
September 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بچوں اور بڑوں میں مختلف امراض کی شرح میں اضافہ ہوگیا ، بچے اور بڑے نزلہ، زکام، بخار، ڈائریا اور جلدی امراض سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے۔ طبی ماہرین کاکہناہے والدین کو چاہئے کہ بدلتے ہوئے موسم میں بچوں کو ناشتہ میں اچھی خوراک کھلائیں اورابلاہواپانی پلائیں ۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی بدلتے ہوئے موسم سے متاثر ہوتے ہیں ، ماہرین کاکہناہے کہ بدلتے ہوئے موسم میں ٹھنڈے مشروبات اور بچے ہوئے کھانوں اوربازاری اشیاسےپرہیزکریں۔ سول اسپتال میں روزانہ ایک سوسے زائد،جناح میں 150سے زائد جبکہ این آئی سی ایچ اور چلڈرن اسپتال ناظم آبادمیں 4سوسے زائد بچےرپورٹ ہورہے ہیں۔ اسکن اسپتال صدرمیں بھی  3سوسے زائدافراد روزانہ علاج کےلئے پہنچ رہےہیں۔