Sunday, May 19, 2024

کراچی،لیاری ایکسپریس وے متاثرین کا گارڈن کے قریب احتجاج،گاڑیوں کی قطاریں

کراچی،لیاری ایکسپریس وے متاثرین کا گارڈن کے قریب احتجاج،گاڑیوں کی قطاریں
May 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین  نے  گارڈن کے قریب مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ سڑک بند ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپریس وے پر پھنس گئی، ماڑی پور سے سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو کررہ گئی ۔ دوسری جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں ۔